بھٹکل:26/جنوری (ایس او نیوز) تعلقہ انتظامیہ کے زیر اہتمام جمہوری نظام کو مستحکم کرنے کے سلسلے میں ووٹ کی اہمیت اور ووٹر لسٹ میں نام درج کرنے کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لئے شری گرو سدھیندرا کالج بھٹکل میں قومی یوم ِ رائے دہندگان پروگرام کا انعقاد ہوا۔
بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ایم این منجوناتھ نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے، انتخابات ہی اس کی اصل بنیادہیں، رائے دہی (ووٹنگ)نظام کو مستحکم کرنے کے لئے یہ دن منایا جاتاہے، ووٹر لسٹ میں اپنا درج کرنے والے نوجوانوں کو صحیح جانکاری دینا ضروری ہے، ووٹر کارڈ صرف شناختی کارڈ کے طورپر استعمال نہ ہو بلکہ ایک بہترین شہری کو منتخب کرنے والا ہتھیار کے طورپر استعمال کرنے کا خیال ظاہر کیا۔ کنڑا ساہتیہ پریشد کے مقامی صدر گنگادھر نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ وکیل سنتوش نائک نے مقالہ پیش کیا۔ رائے دہی کے فائدے اور شہری حقوق وفرائض کے متعلق وڈیو نشر کی گئی ۔ تحصیلدار وی این باڈکر موجود تھے۔